پنجاب میں 20 کلو آٹا 808 اور چینی 70 روپے فی کلو بکے گی

اپنے ضلع میں اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر دستیابی نہ بنانے والا ڈپٹی کمشنر خود ذمہ دار ہو گا، میاں اسلم اقبال


عامر نوید چوہدری November 06, 2019
پنجاب میں وہی افسر رہے گاجو عوام کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنائے گا، صوبائی وزیر ۔ فوٹو : فائل

BERLIN: پنجاب میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 808 روپے اور چینی کی قیمت 70 روپے فی کلو مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں ٹاسک فورس برائے پرائس کنٹرول کا اجلاس منعقد ہوا جس میں20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 808 روپے اور چینی کی قیمت 70 روپے فی کلو مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

صوبائی وزیرمیاں اسلم اقبال نے کہا کہ گھی اور آئل کی قیمتوں میں کمی کے لئے گھی مینو فیکچرز سے بات کی جائے، صوبائی وزیر نے مقررہ نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فروخت نہ ہونے پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مقررہ نرخوں سے زائد پر اشیائے ضروریہ کی فروخت متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ ٹاسک فور س کے فیصلوں پر عمل درآمد نہ کرنے والے کہیں اور چلے جائیں پنجاب میں وہی افسر رہے گاجو عوام کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنائے گا۔

میاں اسلم اقبال نے کہا کہ اپنے ضلع میں اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر دستیابی نہ بنانے والا ڈپٹی کمشنر خود ذمہ دار ہو گا، اسپیشل برانچ اور دیگر اداروں کی رپورٹ کی روشنی میں فرائض سے غفلت برتنے پر سخت ایکشن ہو گا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ آٹے کے تھیلے اور گھی کے پیکٹ پر مقررہ قیمت کا انداج یقینی بنایا جائے، اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخ تمام دکانوں پر نمایاں جگہ پر آویزاں ہونے چاہیے جب کہ عوام کا استحصال کرنے والے ما فیاز کا نا پاک گٹھ جوڑ توڑیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں