اسحاق ڈار کی جائیداد نیلامی روکنے کی درخواست مسترد

بینک اکاؤنٹس سے رقم نکلوانے کی درخواست پرفیصلہ 13نومبرتک موخر۔


APP/Zaigham Naqvi November 08, 2019
بینک اکاؤنٹس سے رقم نکلوانے کی درخواست پرفیصلہ 13نومبرتک موخر۔ فوٹو: فائل

احتساب عدالت نے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی جائداد کی نیلامی روکنے کی درخواستیں مسترد کردیں۔

احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کے ضمنی ریفرنس میں سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی جائیداد کی نیلامی روکنے اور گھر پر نیب کے چھاپے کی ویڈیوفراہم کرنے کیلیے ان کی اہلیہ تبسم ڈار کی درخواستیں مسترد کردیں، بینک اکاؤنٹس سے رقم نکلوانے کی درخواست پرفیصلہ 13نومبرتک موخرکردیا۔

احتساب عدالت کے جج محمدبشیرنے گزشتہ روز محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا، عدالت نے قرار دیا کہ تبسم اسحاق ڈارکاموقف تھاکہ اسحاق ڈارنے لاہورکی جائیداد انھیں تحفہ میں دی لیکن وہ تحفہ ملنے کاکوئی ثبوت پیش نہیں کرسکیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔