کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کی شرکت کا امکان روشن

اسپورٹس بورڈ کی حمایت سے قائم ہونے والی متوازی تنظیموں سے ملک کی جگ ہنسائی ہورہی ہے، صدر پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن


Sports Reporter/Zulfiqar Baig October 20, 2013
سیکریٹری نے تعاون کا یقین دلادیا، کوئنز بیٹن آنے سے مثبت تاثر اجاگر ہوا، صدر پی او اے۔ فوٹو : فائل

لاہور: صدر پی او اے جنرل (ر) عارف حسن کا کہنا ہے کہ کامن ویلتھ گیمز آرگنائزرز نے آئی او سی کی حمایت یافتہ پاکستانی ایسوسی ایشنز کو شامل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے،کوئنز بیٹن کی آمد سے دنیا بھر میں ملک کا مثبت تاثر اجاگر ہوا ہے۔

نمائندہ ''ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اسپورٹس بورڈ کی حمایت سے قائم ہونے والی متوازی تنظیموں سے ملک کی جگ ہنسائی ہورہی ہے، ایسے اقدام سے سپورٹس اور کھلاڑیوں کا بھی مستقبل دائو پر لگا ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کامن ویلتھ آرگنائرز سے بیٹنکو پاکستان لانے کیلیے خصوصی درخواست کی تھی، کامیابی میزبانی سے دنیا بھر میں امن کا پیغام گیا۔ عارف حسن نے کہا کہ میرے کیلیے ملکی وقار سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں ہے، مجھے اولمپک ہائوس نے منتخب کیا، میں کھیلوں کی بہتری کیلیے کام کرتا رہوں گا۔



انھوں نے کہا کہ آئی او سی حکام سے حالیہ ملاقات کے دور رس نتائج سامنے آئے لیکن میں وزیر اعظم میاں نواز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف، صدر مملکت ممنوم حسین سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ پی او اے کے معاملات کو درست سمت میں لانے کیلیے خصوصی کاوشیں کریں، اگر آئی او سی نے پاکستان پر پابندی عائد کردی تو بھارت کی طرح ہمارے کھلاڑی بھی غیر ملکی مقابلوں میں شرکت سے محروم ہوجائیں گے۔ انھوںنے کہاکہ کامن ویلتھ گیمز کے سیکریٹری جنرل لوئیز مارٹن نے یقین دلایا ہے کہ آئی او سی کی حمایت یافتہ ایسوسی ایشنز کو گیمز میں نمائندگی کی اجازت دیدیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں