آٹے کی قیمت پر قابو پانے کیلیے3 صوبوں کو گندم کی سپلائی شروع

پاسکو نو لاکھ ٹن گندم خیبر پختون خواہ، سندھ اور بلوچستان کو جاری کرے گا۔


حسیب حنیف November 12, 2019
پاسکو نو لاکھ ٹن گندم خیبر پختون خواہ، سندھ اور بلوچستان کو جاری کرے گا۔ فوٹو : فائل

سندھ ،خیبر پختونخوااور بلوچستان میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے پر قابو پانے کیلیے پاسکو کی جانب سے تینوں صوبوں کو آٹے کی سپلائی شروع کر دی گئی ہے۔

وزارت غذائی تحفظ کے ذرائع کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کی منظوری کے بعد پاسکو سے گندم کی خیبر پختون خواہ اور سندھ ترسیل شروع کر دی گئی ، پاسکو نو لاکھ ٹن گندم خیبر پختون خواہ، سندھ اور بلوچستان کو جاری کرے گا،اس فیصلے کی منظوری کے پی کے اور سندھ میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر دی گئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں