خیبرپختونخوا میں چیتے کی نسل کا تحفظ خطرے میں

قبائلی اضلاع میں وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کی توسیع اور رسائی کے لئے 365 ملین روپے کے پراجیکٹ کا پی سی ون تیار کر لیا گیا


/احتشام خان November 14, 2019
ضم شدہ قبائلی علاقہ درم آدم خیل میں رواں سال دو چیتے مار دئے گئے فوٹوفائل

خیبر پختونخوا اور ضم شدہ قبائلی علاقوں میں چیتے کی نایاب نسل سنگین خطرات سے دوچار ہونے لگی۔

ضم شدہ قبائلی علاقہ درم آدم خیل میں رواں سال دو چیتے مار دئے گئے جبکہ چند سال قبل بھی نظام پور کی پہاڑیوں سے درہ آدم خیل کے علاقہ تور چپر میں بھیڑ بکریوں پر حملہ کرنے والے چیتے کو مقامی قبائل نے ماردیا تھا۔

ستمبر کے مہینے میں بھی تور چپر میں کافی بڑے تیندوے کو مقامی لوگوں نے اس وقت اپنا شکار بنایا جب اس نے ریوڑ میں شامل ہوکر درجنوں بکریوں اور مویشیوں پر حملہ کر کے مار دیا تھا۔ ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی ایف او وائلڈ لائف کوہاٹ ریجن عبدالصمد کا کہنا تھا کہ چیتے کو مارنے والے قبائلی کو ڈیرھ لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔

قبائلی اضلاع میں وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کی توسیع اور رسائی کے لئے 365 ملین روپے کے پراجیکٹ کا پی سی ون تیار کرلیا گیا جس کے تحت 8 قبائلی اضلاع میں محکمہ وائلڈ لائف کے دفاتر، بھرتیاں، اور مکمل سیٹ اپ بنایا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں