ٹنڈو آدم گاؤں پر پولیس کی چڑھائی8افراد گرفتار 10گھر مسمار

پولیس کی کارروائی کیخلاف دیہاتیوں کا احتجاج، خواتین اور بچوں پر تشدد اور لوٹ مار کرنے کا الزام، نوٹس لینے کا مطالبہ


Express News Desk October 23, 2013
پولیس15 بکریاں، بیل گائے اور دیگر سامان ہمراہ لے گئی۔

پیارو لوند پولیس تھانے کی حدود میل موری کے نزدیک رہنے والے محنت کشوں کے گاؤں پر چڑھائی، شمن ابڑو، صوبدار ابڑو، بچو ابڑو، جبار ابڑو، سانوں ابڑو سمیت 8 محنت کشوں کو گرفتار کرنے کے بعد پولیس نے گاؤں کے 10 گھروں کو مسمار کردیا۔

پولیس15 بکریاں، بیل گائے اور دیگر سامان ہمراہ لے گئی۔پولیس کی کاروائی کیخلاف دیہاتیوں نے احتجاج کیا۔انھوں نے کہا کہ پولیس نے بلاجواز ہمارے گھروں میں گھس کر 8 افراد کو گرفتار کرنے کے بعد لوٹ مار کی اور 10 گھر مسمار کر دیے اور عورتوں اور بچوں پر تشدد کیا۔



انھوں نے کہا کہ پولیس نے دھمکی دی ہے کہ تمھارے لوگوں پر مقدمات قائم ہونگے۔ انھوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پیارو لوند پولیس کی کارروائی کا نوٹس لیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں