گوشواروں میں تضاد 45 ارکان قومی اسمبلی کو شوکاز نوٹس

45 ارکان اسمبلی کے خلاف کاروائی شروع کردی گئی ہے، ذرائع الیکشن کمیشن


ثاقب ورک November 16, 2019
45 ارکان اسمبلی کے خلاف کاروائی شروع کردی گئی ہے، ذرائع الیکشن کمیشن۔ فوٹو: سوشل میڈیا

ارکان قومی اسمبلی کیخلاف گوشواروں میں تضادات دور نہ کرنے پر کاروائی شروع کردی گئی۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے 45 ارکان قومی اسمبلی کو پہلے مرحلہ میں شوکاز نوٹس جاری کردئیے گئے۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق بلاول بھٹو زرداری،آصف زرداری کے علاوہ وفاقی وزرا فواد چوہدری،ڈاکٹر فہمیدہ مرزا،شیریں مزاری ،نور عالم خان،عامر کیانی،خرم دستگیر،مائزہ حمید، مہناز اکبر عزیزسمیت دیگر کے خلاف کاروائی شروع کردی گئی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں