ریلوے مغلپورہ ورکشاپس میں حاضری کیلئے بائیو میٹرک مشینیں لگانے کا فیصلہ

اس عمل سے ورکشاپوں میں کام کرنے والے ملازمین کی حاضری اور محکمہ کی کارکردگی میں بھی بہتری آئے گی


Bilal Ghori November 16, 2019
ورک شاپ میں کام کرنے والے8 ہزار62 ملازمین کی حاضری کو بائیو میٹرک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے فوٹوفائل

ریلوے مغلپورہ ورکشاپس پر8ہزار62 ملازمین کی حاضری کےلئے41 بائیو میٹرک مشینیں لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ریلوے مغلپورہ کی چاروں ورکشاپوں لوکوموٹیو شاپ، اسٹیل شاپ،سگنلز شاپ اورکیرج شاپ میں کام کرنے والے8 ہزار62 ملازمین کی حاضری کو بائیو میٹرک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس مقصد کےلئے ان چاروں ورکشاپس میں41بائیو میٹرک مشینیں لگائی جائیں گی تاکہ ملازمین وقت کی پابندی کرتے ہوئے ورکشاپس کے اوقات پر صبح آیا کریں اور بائیو میٹرک کے ذریعے ہی ورکشاپس سے جانے کےلئے آؤٹ ہوا کریں گئے اس عمل سے ورکشاپوں میں کام کرنے والے ملازمین کی نہ صرف حاضری بہتر ہوگی بلکہ محکمہ کی کارکردگی میں بھی بہتری آئے گی۔

اس حوالے سے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ مغلپورہ ورکشاپ ساجد بشیر راجہ کا کہنا ہے کہ تمام ورکشاپس میں جلد ہی بائیو میٹرک میشنیں لگا رہے ہیں جس کے مستقبل میں خاطرخواہ مثبت نتائج سامنے آئیں گے اور چاروں ورکشاپس میں کام کرنے والے ملازمین کے اوقات بارے بائیو ڈیٹا آٹومیٹک مشین کے ذریعے مل جایا کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں