مسلمان علما ملک میں مذہبی کشیدگی کم کرانے میں اپنا کردار ادا کریں روسی صدر پیوٹن

غیر ملکی حریف مذہبی کشیدگی کے ذریعے روس کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ولادی میر پیوٹن


Reuters October 23, 2013
روس کے مخالف ممالک مذہبی فسادات کو ہوا دے رہے ہیں جو متحدہ روس کے لئے خطرہ ہے۔ فوٹو؛ فائل

روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے الزام عائد کیا ہے کہ غیر ملکی حریف مذہبی کشیدگی کے ذریعے روس کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، مسلمان علما روس میں جاری کشیدگی کو کم کرانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

روس کے مسلم اکثریتی علاقے باشکیرتستان میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے الزام عائد کیا کہ روس کے مخالف ممالک ان کے ملک میں مذہبی فسادات کو ہوا دے رہے ہیں جو متحدہ روس کے لئے خطرہ ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے مسلم علماء سے درخواست کی کہ وہ ملک میں جاری دہشتگردی کی لہر کو کم کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

واضح رہے کہ روس کے علاقے وولگوگراڈ میں پیر کے روز مبینہ طور پر ایک خاتون خودکش حملہ آور نے بس میں دھماکا کیا تھا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے تھے، جس کے بعد مزید حملوں کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق خودکش حملہ آور مسلمان تھی جس کا تعلق یورپ اور ایشیا کے سرحدی علاقے قفقاز سے تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں