مولانا فضل الرحمان کا دھرنا کنٹرول کرنے کا سہرا وزیراعظم کو جاتا ہے چوہدری شجاعت

عمران خان نے اناڑی کھلاڑیوں کو مشورہ نہ مان کر فہم وفراست کا ثبوت دیا، چوہدری شجاعت


ویب ڈیسک November 16, 2019
اناڑی کھلاڑیوں نے وزیراعظم  کو مشورہ دیا تھا کہ حکومتی رٹ قائم کریں، چوہدری شجاعت فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کا دھرنا کنٹرول کرنے کا سہرا وزیراعظم عمران خان اور وزیرداخلہ اعجاز شاہ کو جاتا ہے۔

اپنے ایک انٹرویو میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلا دھرنا ہوا ہے کہ جس میں مولوی اور پولیس آمنے سامنے تھے مگر جھگڑا نہیں ہوا، نا تو لاٹھی چلی اور نا ہی گولی، دھرنا کنڑول کرنے کا کریڈٹ وزیراعظم عمران خان اور وزیرداخلہ اعجاز شاہ کو جاتا ہے۔

چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ:حکومت کے اناڑی کھلاڑیوں نے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیا تھا کہ حکومتی رٹ قائم کریں، عمران خان نے ان اناڑی کھلاڑیوں کو مشورہ نہ مان کر فہم وفراست کابڑ ا اچھا ثبوت دیا ہے، پرویز مشرف کے دور حکومت میں بھی اکثر لوگ مشورہ دیتے تھے کہ آپ حکومتی رٹ قائم کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں