پولیو کیسز میں تشویشناک اضافہ خیبرپختونخوا میں خصوصی انسداد پولیو مہم شروع

مہم کے دوران 5 سال کی عمر کے 11 لاکھ 93ہزار 209 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے


شاہدہ پروین November 18, 2019
رواں سال خیبر پختونخوا میں 64 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں فوٹو: فائل

FRANKFURT: خیبرپختونخوا میں پولیو کیسز میں تشویش ناک اضافے کے بعد 11 اضلاع میں 5 روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم کو باضابطہ شروع کردیا گیا ہے۔

پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق انسداد پولیو مہم ایبٹ آباد، بٹگرام, ہری پور, کوہستان (اپر، لوئر، کوئی پلاس )، مانسہرہ، تورغر، شانگلہ، چارسدہ اور مہمند میں شروع کی گئی ہے.اس حوالے سے 4800 پولیو ٹیمیں بچوں کو گھر گھر جا کر پولیو سے بچاو کے قطرے پلا رہی ہیں. ان میں 4ہزار 162 موبائل ٹیمیں, 427 فکسڈ ٹیمیں, 182ٹرانزٹ ٹیمیں اور 33 رومنگ ٹیمیں شامل ہیں. مہم کی موثر نگرانی کے لئے ایک ہزار 189 ایریاز انچارج کو بھی متعین کیا گیا ہے۔

قبل ازیں پولیو مہم کو ڈاکٹروں کی ہڑتال اور یونین کونسلوں کی پولیو کی روک تھام کی کمیٹیوں سے بائیکاٹ کے باعث 4 نومبر کو موخر کیا گیا تھا۔ اب ڈاکٹروں کی ہڑتال کی کال واپس لینے کے بعد صوبے کے گیارہ اضلاع میں پولیو مہم کو شروع کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں سال خیبر پختونخوا میں 64 پولیو کیسز کو رپورٹ کیا گیا ہے. صوبے میں خصوصا لکی مروت و بنوں کے اضلاع پولیو کیسز کے لحاظ سے سرفہرست ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں