امریکی پولیس نے کھلونا پستول رکھنے والے 13 سالہ لڑکے کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا

لڑکے کو پستول پھینکنے کا حکم دیا تھا تاہم اس نے پھینکنے کے بجائے پولیس پر ہی بندوق تان دی، پولیس


Reuters October 24, 2013
میرا کمسن بیٹا اسکول کا طالب علم اور کھیلوں کا شوقین تھا پولیس نے اسے بے دردی سے مار کر زیادتی کی ،والد فوٹو: اے پی

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں پولیس نے کھلونا پستول رکھنے والے 13 سالہ لڑکے کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تاہم پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس نے پولیس پر گن تانی تھی جس کی وجہ سے اس پر فائرنگ کی گئی۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کیلی فورنیا کے شمالی علاقے سانتا روزہ میں پیش آیا جہاں اینڈی لوپز کروز نامی 13 سالہ لڑکا کھلونا بندوق لے کر اپنے دوست کے گھر جارہا تھا کہ پولیس نے اسے جرائم پیشہ سمجھ کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ پولیس کی فائرنگ سے لڑکے کی ہلاکت کے خلاف اہل خانہ نے پولیس کے خلاف احتجاج کیا، لڑکے والد روڈریگو لوپز کا کہنا ہےکہ ان کا کمسن بیٹا اسکول کا طالب علم اور کھیلوں کا شوقین تھا پولیس نے اسے بے دردی سے مار کر زیادتی کی ہے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ لڑکا اپنے گھر کے پاس اسلحہ لے کر گھوم رہا تھا۔ اس دوران گشت پر موجود ایک ڈیوٹی آفیسر نے لڑکے کو اسلحہ پھینکے کا کہا لیکن وہ اسلحہ پھینکنے کے بجائے آفیسر کی جانب بڑھا اور بندوق تان دی جس پر فائرنگ کی گئی۔ کیلی فورنیا کے علاقے سانتا روزہ میں یہ واقعہ ایسے وقت پیش جب ایک روز قبل ہی مغربی ریاست نیواڈا میں 12 سالہ طالب علم نے فائرنگ کرکے اپنے استاد کو قتل کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔