القاعدہ عراقیوں کی نسل کشی میں مصروف ہے وزیراعظم المالکی

عراقی عوام کوخطرناک جنگ کاسامنا،معصوم لوگوں کا قتل عام ہورہا ہے، پریس کانفرنس


آن لائن October 25, 2013
حملوں میں لاکھوں لوگوں کے گھر تباہ اورہزاروں لقمہ اجل بن چکے ہیں۔فوٹو:فائل

عراقی وزیراعظم نوری المالکی نے ملک میں جاری خونی حملوں کو عراقیوں کی نسل کشی پر مشتمل جنگ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ القاعدہ ہزاروں معصوم عراقیوں کو قتل کرچکی، کوئی بھی مکاتب فکر اور علاقہ محفوظ نہیں۔

دارالحکومت بغداد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نوری المالکی نے کہا کہ عراقی عوام کو ایک خطرناک جنگ کا سامنا ہے جس میں بے گناہ اور معصوم لوگوں کا قتل عام ہورہا ہے۔



شدت پسند اور ملک دشمن عناصر عراقی عوام کی نسل کشی میں مصروف ہیں، القاعدہ نہ صرف حکومتی اداروں اور شخصیات بلکہ ہزاروں کی تعداد میں عام شہریوں کے گھروں پر حملے کررہی ہے، لاکھوں لوگوں کے گھر تباہ اورہزاروں لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں