اسلام اقلیتوں کے تمام حقوق کا ضامن ہے فہمیدہ مرزا

بھورو بھیل کا واقعہ شرمناک ہے، اقلیتوں کا احساس محرومی دور کیا جائے گا، رکن اسمبلی


Express News Desk October 26, 2013
اقلیتی برادری ہمارے معاشرہ کا اہم اور باعزت حصہ ہے، فہمیدہ مرزا۔ فوٹو: فائل

پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیہدہ مرزا نے کہا ہے کہ دین اسلام اور ہمارا آئین اقلیتوں کی جان، مال، عزت و قار اور تمام حقوق کا ضامن ہے۔

انھوں نے کہا کہ بھورو بھیل کی لاش کی بیحرمتی شرم ناک عمل ہے۔ اقلیتی برادری ہمارے معاشرہ کا اہم اور باعزت حصہ ہے،ان کی ہر سطح پر قانونی، سیاسی، اخلاقی اور مالی مدد کی جائے گی تاکہ ان میں پائی جانے والی احساس محرومی کو ختم کیا جائے۔ پینگریو واقع پر نہ صرف میں نے بلکہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی نوٹس لیا ہیاور پولیس اور انتظامیہ کو تمام تر قانونی اقدام کرنے کی ہدایت کی ہے۔



اس موقع پر سابق صوبائی وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا، رکن صوبائی اسمبلی حسنین مرزا، تنویر آرائیں، خلیل بھر گڑی، دلبر خواجہ اور دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ انھوں نے حاجی سائینو ملاح کی اہلیہ اور محمد شفیع بھٹی کی وفات پر تعزیت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں