بدین ساحلی علاقوں میں پردیسی پرندوں کی آمد شکاری سرگرم

گیم وارڈن نے رشوت لیکر شکار کی کھلی چھوٹ دیدی، عرب شہزادوں نے کیمپ قائم کر دیئے۔


Express News Desk October 26, 2013
کراچی سے آنے والے ڈیلروں کی ڈیل گیم وارڈن سے ہوتی ہے۔ فوٹو : ایکسپریس / فائل

موسم سرما شروع ہوتے ہی ساحلی علاقوں میں پردیسی پرندوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا، گیم وارڈن اورپولیس عملداروں نے بھاری رشوت لے کر شکاریوں کو پرندوں کے شکار کی کھلی چھوٹ دے دی۔

عرب شہزادوں نے کیمپ قائم کر دیے، سمندر کنارے نریڑی جھیل پر جال لگا کر روزانہ ہزاروں پرندے پکڑ کر فروخت کیے جاتے ہیں۔ کراچی سے آنے والے ڈیلروں کی ڈیل گیم وارڈن سے ہوتی ہے، پولیس پرندوں کو پکڑنے والے افراد کو قسطوں پر جال لے کر دیتی ہے۔



پولیس پہلے ماہانہ بھتہ لیتی تھی مگر اب پارٹنر کے طور شامل ہے ، قیمتی پردیسی پرندوں کی نسل کشی کی جارہی ہے جبکہ عرب شہزادوں سے بھی بھاری رشوت لے کر شکار کے لیے کیمپ قائم کر دیے گئے ہیں جس کے باعث درجنوں گائوں کی آمدورفت پر پابندی لگائی گئی ہے۔ کھیتی باڑی اور لکڑی کاٹنے اور مویشی چرانے والوں نے ان شکاریوں، گیم وارڈن اور پولیس عملداروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں