پاکستان میں کوئی اے بی یا سی پلان نہیں چلے گا وزیراعلی پنجاب

پی ٹی آئی کا صرف ایک پلان ہے اور وہ عوام کی خوشحالی اورملک کی ترقی ہے، عثمان بزدار


ویب ڈیسک November 24, 2019
اے،بی اورسی پلان والے پاکستان کی پائیدار ترقی روکنا چاہتے تھے، عثمان بزدار فوٹو: فائل

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدارکا کہنا ہے کہ پاکستان میں کوئی اے،بی یا سی پلان نہیں چلے گا۔

اپنے بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا صرف ایک پلان ہے اور وہ عوام کی خوشحالی اورملک کی ترقی ہے، پاکستان میں کوئی اے،بی یا سی پلان نہیں چلے گا۔ اے،بی اورسی پلان والے پاکستان کی پائیدار ترقی روکنا چاہتے تھے، عوام نے ان عناصر کاہر غیرجمہوری پلان ناکام بنا دیا ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ محب وطن عوام نے مارچ سے لاتعلق رہ کر ان عناصر کو آئینہ دکھا دیا ہے، پوری قوم جان چکی ہے کہ دھرنا دینے والوں کا ایجنڈا صرف ذاتی مفادات کے تحفظ کے لئے اقتدار کاحصول ہے، مارچ کرنے والوں کو پہلے عوام نے عام انتخابات میں رد کیا اوراب پھر یکسر مسترد کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں