پاپ گلوکارہ عینی کیخلاف شوہر نے مجرمانہ خیانت کا مقدمہ درج کرا دیا

مقدمہ تھانہ کوہسارمیں ان کے شوہرنوریزاعوان نے اپنے وکیل عتیق احمد قریشی کے ذریعے زیردفعہ406 کے تحت درج کرایا۔


Iftikhar Chohadary October 26, 2013
مقدمہ تھانہ کوہسارمیں ان کے شوہرنوریزاعوان نے اپنے وکیل عتیق احمد قریشی کے ذریعے زیردفعہ406 کے تحت درج کرایا۔ فوٹو : فائل

معروف پاپ گلوکارہ عینی خالدکے خلاف اس کے شوہرنے خیانت مجرمانہ کامقدمہ درج کرادیا۔

مقدمہ تھانہ کوہسارمیں اسکے شوہرنوریزاعوان نے اپنے وکیل عتیق احمد قریشی کے ذریعے زیردفعہ406 کے تحت درج کرایا۔ درخواست دہندہ نے الزام عائد کیاکہ اس نے اپنی بیوی عینی کے گانوں کی البم بنانے میں ایک کروڑروپے کی سرمایہ کاری کی جس سے گلوکارہ کوایک ارب روپے کامالی فائدہ پہنچا لیکن اس نے مجھے اس منافع میں سے حصہ نہیں دیا،مقدمے میں عینی کیخلاف قانون کے تحت کارروائی کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق عینی پر مقدمہ کا اندراج ہونے کے بعدکچھ اہم شخصیات متحرک ہوگئی ہیں اور اسلام آباد پولیس پر دبائو ڈالا جارہا ہے کہ اس مقدمے کی تشہیر نہ کی جائے اور نہ اس معاملے کو منفی تشہیرکا ذریعہ بننے دیا جائے۔ایکسپریس کے رابطہ پر جمعہ کی رات پولیس کے ایک ذمہ دار افسر نے بتایا کہ یہ معاملہ میاں بیوی کے اختلافات کا نتیجہ ہے۔

اس معاملہ میں مصالحت کی کوششیں جاری ہیں، قوی امکان ہے کہ آئندہ 24 گھنٹے میں یہ کوششیں کارگرثابت ہونگی ۔ متعلقہ تھانہ کے ذمہ داران نے بتایاکہ ان پراس حوالے سے کوئی دبائو نہیں ہے ۔ عینی کے قریبی ذرائع کے مطابق یہ مقدمہ انکی شہرت کونقصان پہنچانے کیلئے بنایاگیا اوروہ بھرپور قانونی دفاع کرینگی۔عینی کے شوہراورمدعی نوریز اعوان سے جب رابطے کی کوشش کی گئی تووہ میسر نہیں تھے تاہم انکے قریبی ذرائع نے بتایا کہ نوریزاعوان کا موقف بالکل درست ہے عینی جوبھی الزامات لگاتی ہے وہ جھوٹ کا پلندہ ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں