پی آئی اے خسارے میں 6 ارب کمی آمدن 29 ارب روپے بڑھ گئی

وزارتِ ہوا بازی میں پی آئی اے کی طرف سے جمع کرائی گئی مالی رپورٹ میں اس امر کا انکشاف کیا گیا۔


Bilal Ghori/طالب فریدی November 26, 2019
وزارتِ ہوا بازی میں پی آئی اے کی طرف سے جمع کرائی گئی مالی رپورٹ میں اس امر کا انکشاف کیا گیا۔ فوٹو: فائل

قومی ایئر لائن پی آئی اے کا خسارہ 21ارب روپے سے کم ہو کر 5 ارب روپے پر آگیا جبکہ آپریشنل نقصانات میں بھی 75 فیصد کمی آئی۔

پی آئی اے کو رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں ریونیو کی مد میں 44 فیصد اضافہ رہا اور 75 فیصد آپریشنل نقصانات میں بھی کمی واقع ہوئی۔ 6 ماہ میں نیٹ آپریٹنگ خسارے کی مد میں 48.7 فیصد کی کمی ہوئی ۔ یکم جنوری 2019 سے جون 2019 تک کی پی آئی اے کی کارکردگی میں شانداراضافہ رہا۔

رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں پی آئی اے کے خسارے میں 36 فیصد کمی ہوئی۔ مالی سال 2018 کے پہلے 6 ماہ میں پی آئی اے کو38 ارب 50 کروڑ روپے کا خسارہ ہوا جو کہ اب 32 ارب رہ گیا جبکہ 2019 کے پہلے 6 ماہ میں پی آئی اے کی آمدنی میں 29 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ 2019 کے پہلے 6 ماہ میں پی آئی اے کو 94 ارب 73 کروڑ 80 لاکھ روپے کی آمدنی ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں