پاکستان کا احتجاج پھر نظر انداز وزیرستان پر نیا ڈرون حملہ 6افراد جاں بحق

گھر مکمل طورپر تباہ ہوگیا،حملے کے بعد بھی جاسوس طیارے کئی گھنٹے تک پرواز کرتے رہے ،مقامی لوگوں میں خوف وہراس


BBC/AFP September 02, 2012
گھر مکمل طورپر تباہ ہوگیا،حملے کے بعد بھی جاسوس طیارے کئی گھنٹے تک پرواز کرتے رہے ،مقامی لوگوں میں خوف وہراس ۔ فوٹو: فائل

شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں امریکی جاسوس طیارے کے حملے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ امریکی خبرایجنسی اے پی کے مطابق دو انٹیلی جنس اہلکاروں نے بتایا کہ امریکی جاسوس طیارے نے پاک افغان سرحد کے قریب واقع علاقہ دیگان میں ایک مکان اور گاڑی پر 7 میزائل فائرکئے۔

اے ایف پی کے مطابق ایک سینئر سکیورٹی اہلکار نے بتایا کہ مکان پرحملے میں 4 افراد ہلاک ہوئے، مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق امدادی کارروائی کے دوران گھر کے ملبے سے 2 زخمیوں کو نکالا گیا جو بعد میں دم توڑ گئے جس سے ہلاکتوں کی تعداد 6 ہوگئی، حملے میں گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا، بی بی سی کے مطابق مقامی انتظامیہ کے اہلکار نے بتایا کہ حملے کا نشانہ بننے والا مکان چند ماہ سے حافظ گل بہادر گروپ کے شدت پسندوں کے زیراستعمال تھا، این این آئی کے مطابق حملے کے بعد بھی جاسوس طیارے کئی گھنٹے تک پرواز کرتے رہے جس سے مقامی لوگوں میں خوف وہراس رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں