کرکٹ بورڈ کے ملازمین کی اسکروٹنی کا عمل مکمل

ملک بھر مین پی سی بی کے دفاتر میں کام کرنیوالوں افراد کی تعلیمی اسناداور دیگر معاملات کا جائزہ لیا گیا ہے،طارق زمان


Sports Reporter/Zulfiqar Baig October 27, 2013
باہمی مشاورت کے بعد ملازمین کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

SUKKUR: وزارت بین الصوبائی رابطہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ملازمین کی اسکروٹنی کا عمل مکمل کرتے ہوئے سمری پیٹرن انچیف وزیر اعظم کو ارسال کردی۔ایڈیشنل سیکریٹری امیر طارق زمان کا کہنا ہے ڈیٹا موصول ہونے کے بعد 4 صفحات پر مشمل سمری تیار کی گئی۔

نمائندہ ''ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پی سی بی کے ہیڈ کوارٹر لاہور سمیت راولپنڈی، اسلام آباد ، کراچی، حیدر آباد، میر پور آزاد کشمیر، خیبرپختونخوا اور کوئٹہ کے دفاتر میں کام کرنے والے تمام افراد کی تعلیمی اسناد، میڈیکل رپورٹ، بینک لونز اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا گیا ہے۔



انھوں نے کہا کہ4نومبرکو پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں اہم اجلاس طلب کیا گیا، اس میں مجھ سمیت بورڈ کے سربراہ نجم سیٹھی، سی او او سبحان احمد جبکہ پی سی بی و وزارت کے قانونی مشیر تفضل رضوی اور عرفان اﷲ خان شرکت کرینگے، میٹنگ میں باہمی مشاورت کے بعد ملازمین کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائیگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں