پاکستان میں اردوکی ترقی کے لیے بڑے پیمانے پرکام ہورہاہے گلزار

ہندوستان اورپاکستان کی سرکار کوچاہیے کہ سرکاری سطح پرادبی اور ثقافتی میلے سجائیں، بھارتی شاعر


Umair Ali Anjum October 27, 2013
خوشی ہے کہ پاکستان میں بڑے پیمانے پر اردو کی ترقی کے لیے کام کیاجارہا ہے،گلزار فوٹو: فائل

MITHI: بھارتی شاعر گلزار نے کہاکہ پاکستان میں سالانہ بنیادوں پر ادبی میلوں کاسجناخوش آئندبات ہےماضی میں اس کافقدان تھا۔

گزشتہ دنوں ایکسپریس گروپ نے ادبی میلہ لاہورمیں سجایاجس میں ہندوستان سے بھی دوستوں نے شرکت کی اور واپسی پراس کا احوال ہمیں سنایاتوخوش ہوئی کہ پاکستان میں اتنے بڑے پیمانے پراردوکی ترقی کے لیے کام کیاجارہاہے، ایک سوال کے جواب میں گلزارکاکہنا تھا کہ ہندوستان اورپاکستان کی سرکار کوچاہیے کہ سرکاری سطح پرادبی اور ثقافتی میلے سجائیں۔تاکہ نوجوانوں کوبھی اپنی صلاحیتیں منوانے کاموقع مل سکے۔

علاوہ ازیں عالمی اردوکانفرنس کامیلہ28نومبرسے کراچی آرٹس کونسل میں سجے گاجس میں ہندوستان سے ستیہ پال آنند،گلزار،شمیم حنفی،گوپی چندنارانگ،شریک ہونگے جبکہ اس کے علاوہ امریکا،برطانیہ،ساوتھ افریقا،سری لنکا،بنگلادیش سمیت پاکستان بھر سے شاعر،ادیب،دانشورشرکت کرینگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں