امریکا نے مسئلہ کشمیر پر مداخلت کا پاکستانی مطالبہ پھر مسترد کردیا

یہ پاکستان اوربھارت کے درمیان کامعاملہ ہے اوردونوں ممالک باہمی طورپراسے حل کریں


آن لائن October 27, 2013
مسئلہ کشمیرپر امریکانے اپنے موقف میں تبدیلی لانے کاکوئی فیصلہ نہیں کیا،محکمہ خارجہ۔ فوٹو : فائل

امریکا نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر پر مداخلت کے بارے میں پاکستانی مطالبہ مستردکرتے ہوئے کہاہے کہ یہ پاکستان اوربھارت کے درمیان کامعاملہ ہے اوردونوں ممالک باہمی طورپراسے حل کریں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جین پساکی نے ٹوئٹرپربریفنگ کے دوران کہاکہ مسئلہ کشمیرپر امریکانے اپنے موقف میں تبدیلی لانے کاکوئی فیصلہ نہیں کیا،امریکادونوں ممالک کے درمیان اس مسئلے کو بات چیت کی ذریعے پرامن طورپر حل کرنے کاخواہاں ہے اوراس سلسلے میں ہرممکن تعاون فراہم کرنے کیلیے تیارہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں