قومی کھیل کی بحالی کیلیے ہاکی لیگ متعارف کروانے کا فیصلہ  

ہاکی لیگ کے دوران پنجاب حکومت پی ایچ ایف کو مکمل اسپورٹس اسٹریکچر فراہم کرے گی


Mian Asghar Saleemi November 28, 2019
ہاکی لیگ کے دوران پنجاب حکومت پی ایچ ایف کو مکمل اسپورٹس اسٹریکچر فراہم کرے گی

قومی کھیل کی بحالی کے لیے ہاکی لیگ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

قومی کھیل کوایک بار پھر پاﺅں پر کھڑا کرنے کے لئے پنجاب حکومت میدان میں آ گئی، صوبائی وزیر کھیل، امور نوجوانان وسیاحت رائے تیمور خان نے کہا کہ کارپوریٹ سیکٹر کو آگے لانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے، ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے جس کی بحالی کے لئے ہاکی لیگ متعارف کرارہے ہیں، کارپوریٹ سیکٹر کو شامل کرنے سے نئی راہیں کھلیں گی اور ہاکی کے نئے کھلاڑی سامنے آئیں گے۔

صوبائی وزیر کھیل نے کہا کہ ہاکی اسٹارز سے نئی نسل کو متعارف کرانے کے لئے ان کے تعلیمی اداروں کے دورے کرانے پر بھی غور کررہے ہیں، ہاکی کی ترقی کے لئے پنجاب حکومت پاکستان ہاکی فیڈریشن کو اسپورٹس اسٹرکچر فراہم کررہی ہے، ہاکی میں کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے کے لئے پی ایچ ایف کے ساتھ کھڑے ہیں۔

رائے تیمور خان بھٹی نے کہا کہ نیشنل جونیئر ہاکی چیمپئن شپ کے انعقاد سے نئے کھلاڑی سامنے آئیں گے، ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے جس کی ترقی کے لئے ہر طرح سے تعاون کررہے ہیں، صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی نے کہا ہے فیصل آباد میں نئی آسٹروٹرف بچھانے کے لئے کام شروع کردیا ہے اور فنڈز بھی دے دیئے ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں