سانحہ تیز گام کیس ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت سے تفصیلی جواب طلب کرلیا

کیا شیخ رشید بطور وزیر معاوضے کا اعلان کر سکتے ہیں؟ اسلام آباد ہائیکورٹ


ثاقب بشیر November 29, 2019
کیا شیخ رشید بطور وزیر معاوضے کا اعلان کر سکتے ہیں؟ اسلام آباد ہائیکورٹ، فوٹو: فائل

اسلام آباد ہائی کورٹ نے تیزگام ریلوے حادثہ کی آزادانہ انکوائری اور وزیر ریلوے شیخ رشید کے خلاف درخواست میں وزارت داخلہ اور وزارت ریلوے سے تفصیلی جواب طلب کر لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عدالت نےتیزگام حادثے کی انکوائری رپورٹ بھی آیندہ سماعت پر طلب کرلی،جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ کیا شیخ رشید بطور وزیر معاوضے کا اعلان کر سکتے ہیں،کون سا قانون ہے جس کے تحت وزیر نے یہ معاوضہ دینے کا اعلان کیا،کیا وزیر ریلوے اپنی جیب سے یہ معاوضہ دیں گے؟

اسلام آباد ہائی کورٹ میں جیورسٹ فاونڈیشن کی جانب سے دائر درخواست پرسماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے کی،ریلوے کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وفاقی حکومت تیز گام حادثے کے متاثرین کو معاوضہ دے گی،وکیل درخواست گزار حنیف راہی نے کہا کہ وزیر ریلوے شیخ رشید کے ماتحت آزادانہ انکوائری نہیں ہو سکتی،عدالت نے وزارت ریلوے اور وزارت داخلہ سے جواب مانگتے ہوئے کہا ہے کہ بتائیں متاثرین کے لئے وفاقی حکومت نے ابھی تک کیا کیا،معاوضہ کتنا دیا اور کب دیا،زخمیوں کی صورت حال کیا ہے،مستقبل میں ایسے واقعات روکنے کے لیے کیا اقدامات اٹھائے؟پوسٹ مارٹم رپورٹ کیا ہے اور کیا واقعے کی ایف آئی آر درج ہوئی۔

عدالت نے آئندہ سماعت تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئےکیس کی مزید سماعت 13 جنوری تک ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں