بھارتی پنجابی فلمیں عالمی مارکیٹ میں جگہ بنارہی ہیں ہربھجن مان

پنجابی کلچر کی عکاسی کرنیوالی فلم ’’ہانی‘‘ میں میری پرفارمنس کو پسندکیا جارہاہے


Javed Yousuf October 28, 2013
پنجابی کلچر کی عکاسی کرنیوالی فلم ’’ہانی‘‘ میں میری پرفارمنس کو پسندکیا جارہاہے۔ فوٹو: فائل

بھارتی گلوکار واداکار ہربھجن مان نے کہا ہے کہ بھارتی پنجابی فلمیں بھی بین الاقوامی مارکیٹ میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہورہی ہیں، حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ''ہانی'' میں میری پرفارمنس کو پسند کیا گیا ہے۔

وہ گذشتہ روز دہلی سے ٹیلی فون پر نمائندہ ایکسپریس سے گفتگو کر رہے تھے۔ ہربھجن مان نے کہا کہ ہندی فلموں کی طرح پنجابی فلمیں دیکھنے والے بھی پوری دنیا میں موجود ہیں،ابتداء میں پنجابی فلمیں محدود پیمانے پر بنتی رہیں مگر اب یہ سلسلہ تیزی کے ساتھ بڑھ رہا ہے ۔ اب بالی وڈ اسٹارز نہ صرف ان میں کام کر رہے ہیں بلکہ پروڈیوس بھی کرنے لگے ہیں۔بالی وڈ اسٹار اکشے کمار کا نام سرفہرست ہے جوپنجابی فلم ''بھجی ان پرابلم '' پروڈیوس کر رہے ہیں۔



انھوں نے کہا کہ اس وقت کینیڈا بھارتی پنجابی فلموں کے لیے سب سے بڑی مارکیٹ بن چکی ہے اس کے علاوہ یوکے سمیت یورپی ممالک میں بھی ان کی نمائش شروع ہوچکی ہے۔ ہربھجن مان نے کہا کہ ''ہانی'' پنجاب کے روایتی کلچر کی عکاسی کرتی ہوئی ایک خوبصورت فلم ہے جس میں روایتی ہیرو کی بجائے روایتی دھوتی کرتا اور پگ پہنے ہوئے ہوں۔اس نئے روپ میں مجھے پسند کیا گیا ، ذاتی طور پر اپنے آپ کو ایک پنجابی جوان کے روپ میں دیکھ کر اچھا لگا ہے۔ ہربھجن مان نے مزید کہا کہ پاکستان ضرور آنا چاہتا ہوں جہاں بابا گرونانک کے جنم استھان سمیت دیگر مذہبی مقامات کی زیارت کرنے کی شدید خواہش ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں