پرتشدد ہنگامے عراقی وزیراعظم کا مستعفی ہونے کا اعلان آرمی کمانڈر برطرف

مذہبی رہنما آیت اللہ علی السیستانی کا خطاب بڑی فکرمندی سے سنا ہے اورجواب میں مستعفی ہونے کافیصلہ کیاہے،عادل عبدالمہدی


Monitoring Desk/AFP November 30, 2019
مذہبی رہنما آیت اللہ علی السیستانی کا خطاب بڑی فکرمندی سے سنا ہے اورجواب میں مستعفی ہونے کافیصلہ کیاہے،عادل عبدالمہدی۔ فوٹو: فائل

عراق کے وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے پرتشددہنگاموں کے بعد مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔

عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے مستعفی ہونے کا فیصلہ حکومت کے خلاف تقریباً دو ماہ سے جاری پرتشددہنگاموں کی وجہ سے کیا ہے۔عراقی وزیراعظم نے آرمی کمانڈر کو بھی برطرف کر دیا۔

وزیراعظم کے دفترسے جاری ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ وہ اپنا استعفٰی پارلیمنٹ میں پیش کریں گے تاکہ وہ اس بات پر غور کر سکے کہ نیا وزیراعظم کون ہو گا۔ ان کا کہناتھا کہ انہوں نے مذہبی رہنما آیت اللہ علی السیستانی کا خطاب بڑی فکر مندی سے سنا ہے اور ان کے مطالبے کے جواب میں مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں