پاکستان اور بھارت معاملات مذاکرات سے حل کریں امریکا

مسئلہ کشمیر سے متعلق امریکا کی پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، ترجمان محکمہ خارجہ کا بیان


News Agienciyan October 28, 2013
امریکا دونوں ملکوں کی اس بابت حوصلہ افزائی کرتا رہا ہے،جان پاسکی۔ فوٹو: فائل

امریکا نے پاکستان اور بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر آپس میں حل کریں۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جین پاسکی نے پریس بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہاکہ مسئلہ کشمیر سے متعلق امریکا کی پوزیشن میںکوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔



ہمارا موقف تبدیل نہیں ہوا ہے، یہ بھارت اور پاکستان پر ذمہ داری ہے امریکا دونوں ملکوں کی اس بابت حوصلہ افزائی کرتا رہا ہے۔ وہ اپنے معاملات باہمی گفت و شنید سے حل کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاک بھارت مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں