پنجاب کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ کا فیصلہ

پنجاب کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ کی مسلسل اطلاعات نے وزرا کو عدم تحفظ کا شکار کر دیا ہے۔


رضوان آصف December 03, 2019
پنجاب کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ کی مسلسل اطلاعات نے وزرا کو عدم تحفظ کا شکار کر دیا ہے۔ فوٹو؛ فائل

پنجاب کابینہ میں تبدیلیوں کی اطلاعات زور پکڑنے لگیں۔


پنجاب کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ کی مسلسل اطلاعات نے وزرا کو عدم تحفظ کا شکار کر دیا ہے اور ان کے ماتحت محکموں کی بیوروکریسی بھی بے یقینی کا شکار ہو کر وزرا کے ساتھ بھرپور تعاون اور ان کی جانب سے بھیجی گئی سمریوں پر پیش رفت سے گریز کر رہی ہے۔


پنجاب میں تاریخ ساز انتظامی تبدیلیوں کا سونامی آنے کے بعد ایک مرتبہ پھر صوبائی کابینہ میں تبدیلیوں کی اطلاعات زور پکڑ نے لگی ہیں اور 15 سے زائد وزرا کے بارے یہ کہا جارہا ہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں ان کی وزارتیں تبدیل ہو سکتی ہیں اوران میں سے 4 وزرا کو''ریڈ زون'' میں قرار دیا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں