پنجاب 5 ترقیاتی اسکیموں کیلیے 2975 ارب کی منظوری

سسٹین ایبل لینڈ مینجمنٹ پروگرام کیلیے34 کروڑ 26 لاکھ مختص کر دیے گئے


Commerce Reporter October 30, 2013
صوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں 5 ترقیاتی منصوبہ جات کی منظوری دی گئی۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

ISLAMABAD: حکومت پنجاب نے رواں مالی سال2013-14 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کی صوبائی ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 14ویں خصوصی اجلاس میں 5ترقیاتی اسکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر29 ارب 75کروڑ 39 لاکھ 4ہزار روپے کی منظوری دی ہے ۔

صوبائی ڈیولپمنٹ فورم کے اجلاس کی صدارت چیئرمین پلاننگ ایند ڈیولپمنٹ پنجاب محمد عرفان الٰہی نے کی جبکہ صوبائی سیکریٹری پی اینڈ ڈی عارف انور بلوچ سمیت دیگر متعلقہ صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔ صوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں جن5 ترقیاتی منصوبہ جات کی منظوری دی گئی۔



ان میں پنجاب میں سسٹین ایبل لینڈ مینجمنٹ پروگرام کے لیے 34کروڑ 26لاکھ 80ہزار روپے، دریائے راوی پر اضافی پل کی تعمیر کے لیے 79 کروڑ 83لاکھ 40 ہزار روپے، لاہور رنگ روڈ پراجیکٹ جنوبی لوپ (پیکیج ون) ترمیمی کے لیے 9 ارب 95 کروڑ 88 لاکھ 96 ہزار روپے، لاہور رنگ روڈ پراجیکٹ جنوبی لوپ (پیکیج ٹو) ترمیمی کے لیے 9 ارب 98 کروڑ 34 لاکھ 60 ہزار روپے اور لاہور رنگ روڈ پراجیکٹ جنوبی لوپ ( پیکیج تھری) کے لیے 8 ارب 67 کروڑ 5 لاکھ28 ہزار روپے شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں