پرانی مشینری نندی پور منصوبے کی لاگت میں اضافے کا خدشہ

30 فیصد انسپکشن مکمل کرلی، موسمی اثرات سے بعض پرزے متاثرہوئے ہیں،ماہرین


30 فیصد انسپکشن مکمل کرلی، موسمی اثرات سے بعض پرزے متاثرہوئے ہیں،ماہرین. فوٹو: ایکسپریس

425 میگاواٹ تھرمل پاورکے نندی پورمنصوبہ کی لاگت میں اضافے کا خدشہ ہے۔

5 سال تک کراچی پورٹ پرپڑی رہنے والی مشینری کے بعض پرزہ جات ناقابل استعمال ہونے کے باعث اس منصوبے کی لاگت میںاضافہ ہوسکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت پانی وبجلی کے ماہرین،چینی کمپنی ڈانگ فینگ اور نیسپاک کی مشترکہ ٹیم کی طرف سے مشینری کے معیارکاجائزہ لیا جارہاہے اوراب تک30فیصدانسپکشن کرلی گئی جس میں ماہرین نے خدشہ ظاہرکیاہے کہ بارشوں اورموسمی اثرات سے کچھ اہم حصے متاثر ہوئے ہیں۔



واضح رہے کہ 329 ملین ڈالر کے اس منصوبہ کی مشینری 2008 میں کراچی پہنچ چکی تھی لیکن پیپلزپارٹی کی حکومت کی طرف سے تاخیرکے باعث ڈانگ فینگ کمپنی نے پہلے ہی80ملین ڈالر اضافی کامطالبہ کیا ہے اوراس حوالے سے بات چیت جاری ہے جبکہ دوسری طرف منصوبہ کونیشنل پاورگرڈسسٹم سے ملانے کیلیے تاروںکی تنصیب کاکام مکمل کرلیاگیا۔ڈانگ فینگ ماہرین کاکہناہے کہ اگر اب بھی حکومت کی طرف سے سہولیات اوروسائل بروقت مہیاکردی جائیںتویہ منصوبہ مقررہ مدت سے6ماہ قبل مکمل کرلیاجائیگاجبکہ اس کا پہلاپلانٹ مارچ 2014میںکام شروع کردے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں