ساﺅتھ ایشین گیمز میں پاکستان کی میڈلز کی سینچری مکمل

قومی کھلاڑی مجموعی طور پر116 تمغے جیتنے میں کامیاب رہے، سونے کے 29، سلور 33 اور کانسی کے54 میڈلز شامل ہیں


Mian Asghar Saleemi December 08, 2019
قومی کھلاڑی مجموعی طور پر116 تمغے جیتنے میں کامیاب رہے

ساﺅتھ ایشین گیمز میں پاکستانی کھلاڑی اب تک مجموعی طور پر102 تمغے جیتنے میں کامیاب رہے ہیں۔

پاکستانی کھلاڑی اب تک مجموعی طور پر116 تمغے جیتنے میں کامیاب رہے ہیں۔ ان میں سونے کے29، سلور 33 اور کانسی کے 54میڈلز شامل ہیں۔پاکستانی کھلاڑیوں نے سب سے زیادہ 6گولڈ میڈلز کراٹے میں حاصل کئے، اتھلیکٹس اورویٹ لفٹنگ میں5، 5، ووشو، ریسلنگ اور تیکوانڈو 3،3، شوٹنگ 2 جبکہ سکواش میں ایک گولڈ میڈل شامل ہے۔

ساؤتھ ایشین گیمزمیں نتائج کے مطابق 240 میڈلز کے ساتھ بھارت سرفہرست ہے، ان میں 125 گولڈ، 75سلور اور40 برانز میڈلز شامل ہیں، میزبان نیپال 158 میڈلز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے،ان میں 45گولڈ، 42 سلور اور71 برانز میڈلز شامل ہیں۔ سری لنکا 188 میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، اس نے 32 گولڈ،64 سلور اور92 برانز میڈلز جیتے، بنگلادیش97 میڈلز کے ساتھ پانچویں جب کہ مالدیپ ایک گولڈ اور دو سلورمیڈلز کے ساتھ چھٹی پوزیشن پر ہے، بھوٹان 9 برانز میڈلز کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے۔

ادھر گیمز میں پہلوان انعام بٹ نے ریسلنگ میں پاکستان کے لیے تیسرا گولڈ میڈل حاصل کر لیا۔ ہینڈ بال میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو شکست دیکر گولڈ میڈل جیتا، پاکستان نے بھارت کو 29-28 سے شکست دی۔ ویٹ لفٹنگ کے مقابلے میں نوح بٹ اورحنظلہ بٹ نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ فینسنگ کے ٹیم ایونٹ میں پاکستان نے کانسی میڈل اپنے نام کر لیا جب کہ پاکستان نے باکسنگ میں بھی 2 کانسی کے میڈل حاصل کیے۔ پاکستان کے محمود الحسن اور نقیب اللہ نے کانسی کے تمغے جیتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں