بلدیاتی انتخابات الیکشن کمیشن میں ایمرجنسی نافذ چھٹیاں منسوخ

انتخابی عملے کی تعیناتی کے لیے سرکاری اداروں سے ملازمین کی فہرست طلب، حلقہ بندیوں کی تشکیل میں تاخیر سے انتخابی۔۔۔


Syed Ashraf Ali October 31, 2013
انتخابات میں کمشنرز، ڈپٹی ایڈیشنل کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز، ریٹرننگ آفیسرز اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران تعینات کیا جائیگا۔ فوٹو : فائل

الیکشن کمیشن سندھ نے صوبے میں 27 نومبر کو بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے کراچی سمیت اندرون سندھ کے دیگر اضلاع میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے افسران اور عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں۔

ضلعی الیکشن کمشنرز کی جانب سے انتخابی عملے کی تعیناتی کے لیے سرکاری اداروں سے ملازمین کی فہرستیں طلب کرنے کے لیے خطوط ارسال کرنے کا آغاز کردیا گیا، انتخابی فہرستیں 2011 کی خانہ شماری کے بلاکس وچارجز اور یونین کمیٹیزویونین کونسلوں کی بنیاد پر تیار کی جارہی ہیں، تفصیلات کے مطابق صوبائی الیکشن کمیشن نے کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں بلدیاتی انتخابات منعقد کرانے کے لیے ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے تمام افسران وعملے کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں ،کراچی میں ضلعی الیکشن کمشنرز نے انتخابی عملے کی تعیناتی کیلیے وفاقی، صوبائی، بلدیاتی اور تعلیمی اداروں کو خطوط ارسال کرنے شروع کردیے ہیں۔



اندرون سندھ میں الیکشن کمیشن کی انتظامیہ چند دنوں میں سرکاری اداروں کو خطوط ارسال کردے گی،ذرائع نے بتایا کہ سندھ میں حلقہ بندیوں کی تشکیل میں تاخیر کے باعث انتخابی تیاریوں میں شدید مشکلات پیش آرہی ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ 11 مئی کو ہونے والے عام انتخابات میں جو نقائص سامنے آئے ہیں اس کے مقابلے میں بلدیاتی انتخابات میں زیادہ نقائص اور غلطیاں سامنے آنے کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پولنگ عملے اور پولنگ اسٹیشن کی تعداد کم و بیش عام انتخابات کی پولنگ اسکیم کے مطابق ہوگی، اس کا حتمی فیصلہ ضلعی انتظامیہ کرے گی، واضح رہے کہ بلدیاتی انتخابات میں عدالتی افسران کے بجائے کمشنرز، ڈپٹی ایڈیشنل کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز، ریٹرننگ آفیسرز اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کو تعینات کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں