عامر خان کے لیے بااثر کام پر امریکی اعزاز

وہ اپنے اسٹیٹس کا صحیح استعمال کرتے ہیں، امریکا میں بھی دیکھا گیا، امریکا ابراڈ میڈیا


آن لائن October 31, 2013
امریکا ابراڈ میڈیا نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر کہا عامر خان کے کام کا اثر امریکا میں بھی دیکھا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکار عامر خان نے امریکا میں ایک اعزاز قبول کیا ہے جو انھیں ان کے بااثر کام کے لیے دیا گیا گیا۔

بین الاقوامی معاملات پر پروگرام بنانے والی معروف تنظیم امریکا ابراڈ میڈیا نے عامر کو واشنگٹن میں اپنے سالانہ پروگرام میں یہ اعزاز دیا، امریکا ابراڈ میڈیا نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر کہا عامر خان کے کام کا اثر امریکا میں بھی دیکھا گیا ہے۔ وہ اپنے سیلیبرٹی اسٹیٹس کا صحیح استعمال کرتے ہیں ادارہ کا مزید کہنا تھا ادارہ ان لوگوں کو عزت کرتا ہے جن کا کام میڈیا کی افادیت کو ظاہر کرتا ہے جیسے کہ معلومات دینا تعلیم دینا اور مضبوط کرنا ۔عامر خان کے کام کا اثر امریکا میں بھی دیکھا گیا ہے۔



وہ اپنے سیلیبرٹی اسٹیٹس کا صحیح استعمال کرتے ہیں امریکا میں بھارت کی سفیر نروپما راو بھی اس تقریب میں موجود تھیں تقریب سے جب عامر نے خطاب کیا تو انھوں نے اپنے ٹوئٹر پر لکھا کہ وہ کافی پرجوش ہیں اور ان کے کام کے لیے محبت اور امید کا اظہار کیے جانے پر وہ خوش ہیں امریکا ابراڈ میڈیا نے عامر کے علاوہ ''زیرو ڈارک تھرٹی'' فلم کی ہدایتکارر کیتھرین بگیلو اور' 'دی انٹرنیشنل سینٹر آن نان وائنلٹ کانفلیکٹ'' کو بھی ایوارڈ دیا۔ادارہ کا کہنا ہے کہ اپنے مختلف کاموں کے ذریعے وہ خیالات کے تبادلے فراہم کو فروغ دے رہا ہے۔اس کام کے لیے امریکا ابراڈ میڈیا ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے پروگرام بنانے کے علاوہ بین الاقوامی سطح پر کئی پروگراموں کا انعقاد کرتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں