کراچی اور یہاں کے رہنے والوں کا انداز ممبئی جیسا ہے میکا سنگھ

پاکستان اور بھارت کے درمیان ثقافت سے ایسا راستہ بنانا چاہتا ہوں جو عوام کیلیے راستے کھول دے، میکا سنگھ


Umair Ali Anjum October 31, 2013
پاکستان اور بھارت کے درمیان ثقافت سے ایسا راستہ بنانا چاہتا ہوں جو عوام کیلیے راستے کھول دے، میکا سنگھ فوٹو: فائل

بھارتی پاپ گلوکار میکا سنگھ نے کہا ہے کہ کراچی اور یہاں کے رہنے والوں کو انداز ممبئی جیسا ہے۔

پاکستانی اور بھارتی کے درمیان ثقافت سے ایسا راستہ بنانا چاہتا ہوں جو عوام کے لیے راستے کھول دے۔ بھارتی گلوکار میکا سنگھ جو نجی پرڈوکشن ہاؤس کے زیراہتمام منعقدہ میوزیکل شومیں شرکت کے لیے منگل کی شب پاکستان آئے تھے نے بدھ کے روز کراچی کے مہتا پیلس میں اپنی آواز کا جادو جگایا۔ اس سے قبل انھوں نے پورا دن مصروف ترین گزارا انھوں نے نجی پروڈکشن کے لیے میوزک ریکارڈ کروایا جس کے بعد وہ کراچی کے ساحل سمندر گئے اور پھر ڈیفنس اور کلفٹن کے شاپنگ مال سے شاپنگ کی۔



بعد ازاں انھوں نے کراچی میں شوبز سے وابستہ اہم شخصیات سے ملاقاتیں کی۔ اس موقع پر ایکپسریس سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے میکا سنگھ کا کہنا تھا کہ کراچی بالکل ممبئی جیسا ہے، یہاں لوگوں کے رہنے کا انداز بھی بالکل ممبی کے شہریوں جیسا ہے، میں نے کراچی کے کھانے کھائے کھانوں کا ذائقہ بھی ہندوستان اور پاکستان کا بہت ملتا جلتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں میکا سنگھ کا کہنا تھا کہ میری کوشش ہے کہ ہندوپاک کی عوام کے درمیان فن اور ثقافت کے ذریعے ایسا رستہ بناؤں کہ جو دونوں ممالک کی عوام کے لیے راستے کھول دے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں