ایف آئی اے نے نیب کے برابر مراعات مانگ لیں

واجد ضیا کی وزیراعظم سے ملاقات ،مراعات کا تقابلی جائزہ پیش کیا


حیدر نسیم December 11, 2019
وزیراعظم نے تجاویز منظورکرلیں، سمری وزارت داخلہ کو بھیجنے کی ہدایت فوٹو: فائل

لاہور: ایف آئی اے نے حکومت سے نیب کی طرز پر تنخواہیں اور مراعات مانگ لیں۔

نئے ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیانے عہدہ سنبھالنے کے بعدگزشتہ روز وزیراعظم سے ملاقات کی جس میں ایف آئی اے کے مالی مسائل اور نیب کے ساتھ تنخواہوں اورمراعات کا تقابلی جائزہ پیش کیا۔

ڈی جی نے قابل او ر ایماندار افسروں کی تنخو ا ہوں اور مراعات کو ناموافق قرار دیتے ہوئے کہا کہ مالی جرائم ،منی لانڈرنگ ، سائبر کرائم ،دہشت گردی کے خلاف جنگ ، انسانی سمگلنگ ، ٹیرر فنانسنگ اور منظم جرائم کی بیخ کنی اور بہترین نتائج حاصل کرنے کے لئے افسروں اورملازمین کی تنخواہوں اور مراعات کو نیب کے مساوی کیا جائے جسے وزیراعظم نے منظورکرتے ہوئے وزارت داخلہ کو سمری بھیجنے کی ہدایت کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں