پاک سری لنکا ٹیسٹ میچ طلبا میں مفت ٹکٹ تقسیم کرنے کا اعلان

دونوں ٹیموں کی آمدورفت کے وقت مرکزی شاہراہیں وقتی طور پر بند ہوں گی،کمشنرکااسٹیڈیم کادورہ


اسپورٹس رپورٹرز December 12, 2019
دونوں ٹیموں کی آمدورفت کے وقت مرکزی شاہراہیں وقتی طور پر بند ہوں گی،کمشنرکااسٹیڈیم کادورہ ۔ فوٹو : فائل


پاک سری لنکا ٹیسٹ میچ میں طلبا میں مفت ٹکٹ تقسیم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔



اعلیٰ سطح اجلاس اور اسٹیڈیم کے دورے کے بعد کہا کہ کمشنرکراچی افتخار شالوانی نے کہا ہے کہ سری لنکا کے خلاف کراچی میں شیڈول دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران زیادہ سٹرکیں بند نہیں کی جائیں گی، صرف دونوں ٹیموں کی آمدورفت کے وقت مرکزی شاہراہیں وقتی طور پر بند ہوں گی جب کہ میچ کے لیے طلبہ و طالبات میں مفت ٹکٹس بھی تقسیم کے جائیں گے، اگر سیکیورٹی کی جانب سے اجازت ملی تو مہمان ٹیم کو شہر کے تاریخی مقامات کا بھی دورہ کرائیں گے۔

ڈی جی رینجرز کے ساتھ اجلاس میں بھی انتظامات کا جائزہ لیا گیا، انتظامات مکمل ہیں اورایک بار پھرکراچی میں کرکٹ میلہ سجے گا، کرکٹ کارنوال کا بھی انعقاد ہوگا، ڈی آئی جی ٹریفک پولیس ٹریفک پلان کے حوالے سے بھی بریفنگ دیں گے، ایکسپو سینٹر،بیگم رانا لیاقت علی خان گراؤنڈ اور اتوار بازار کے میدان پر پارکنگ ہوگی، کوشش کریں گے کہ شہریوں کو کم سے کم تکلیف ہو لیکن سیکیورٹی انتظامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں