دنیا میں کوئی کسی کی پوزیشن یامقام نہیں لے سکتاالطاف حسین

انسان کوخوف میں مبتلانہیں ہوناچاہیے کہ کوئی میری کرسی ،مقام یامیری جگہ لے لےگا،قائد الطاف حسین


Express Desk November 01, 2013
ہم اقتدارکیلیے آپس میں لڑتے رہتے ہیں جبکہ ہمارے ملک کے دشمن چاروں طرف سے ملک کونقصان پہنچانے کے درپے ہیں ۔فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے کہاہے کہ دنیامیںکوئی بھی کسی کی پوزیشن یامقام نہیں لے سکتا۔

ہرفردکی اپنی حیثیت اوراپنا مقام ہوتا ہے اوراس سے اس کی جگہ یاحیثیت کوئی نہیں لے سکتا۔ انھوں نے یہ بات آج ایم کیوایم پاکستان اورلندن کی رابطہ کمیٹی کو دیے گئے ایک طویل لیکچرمیں کہی۔الطا ف حسین نے لیکچرمیں قومی وبین الاقوامی حالات،تنظیمی صورتحال،انسانی فطرت اوربشری خامیوں کے بارے میں تفصیلی اظہارخیال کیا۔

ایم کیوایم کے اعلامیے کے مطابق تفصیلی لیکچربعدمیں جاری کیاجائے گاتاہم جمعرات کوجاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق الطاف حسین نے کہاکہ ایک ہی قوم،ایک ہی طبقہ ،ایک ہی گروہ یاایک ہی جیسی رنگت،زبان یا نسل سے تعلق رکھنے کے باوجودانسانوں کی فطرت، صلاحیت،ذہنی پختگی،آئی کیولیول اورخوبیوں میں فرق ہوتاہے،انسان اسی بنیادپرمعاشرے میں اپنامقام اورپوزیشن بناتاہے۔



تاہم اگر کسی دوسرے انسان میں بھی ایسی ہی صلاحیتیں،خوبیاں اورذہنی پختگی ہوتوبھی وہ ایسی ہی صلاحیتیں اورخوبیاں رکھنے والے کسی دوسرے فردکی پوزیشن یا مقام حاصل نہیں کرسکتا کیونکہ ہرفردکا اپنا مقام، اپنی صلاحیت اور اپنی خوبیاںہوتی ہیں۔

انسان کو اس خوف میں مبتلانہیں ہونا چاہیے کہ کوئی آکے میری کرسی یامیرامقام یا میری جگہ لے لے گا،انسانوں کواس خوف میں مبتلاہونے کے بجائے ایک دوسرے کی قدرکرنی چاہیے اور ایک دوسرے کااحترام کرنا چاہیے۔الطاف حسین نے کہاکہ یہی انسانی فطرت ہمیں قومی سیاست میں بھی نظرآتی ہے اورہم اقتدارکیلیے آپس میں لڑتے رہتے ہیں جبکہ ہمارے ملک کے دشمن چاروں طرف سے ملک کونقصان پہنچانے کے درپے ہیں لہٰذاہمیں آپس میں اتحادویکجہتی کامظاہرہ کرناچاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں