طالبان سے مذاکرات فضل الرحمن کی سربراہی سے معذرت

طالبان سے مذاکرات کے سلسلے میں جمعیت علماء اسلام حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی


آن لائن/Numainda Express November 01, 2013
چوہدری نثار نے مولانا فضل الرحمان کو مذاکراتی ٹیم کا سربراہ بننے کی پیش کش کی،سربراہ جے یو آئی ف. فوٹو: ایکسپریس نیوز/فائل

وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ بہت جلد طالبان سے مذاکرات کیلیے طریقہ کارکا اعلان کردیاجائیگا۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات میں کیا۔ مولانا فضل الرحمن کے ترجمان کے مطابق جے یوآئی کے سربراہ نے طالبان سے بات چیت کے حوالے سے حکومت کی جانب سے ہوم ورک پر اطمنان کااظہارکیا۔ وزیر داخلہ انھیں اب تک کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ حکومت طالبان کو پیغام دے کہ حکومت ان سے مذاکرات کرنے میں سنجیدہ ہے۔



اس سلسلے میں جمعیت علماء اسلام حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی ۔ آن لائن کے مطابق وزیرداخلہ نے مولانا فضل الرحمان کو مذاکراتی ٹیم کا سربراہ بننے کی پیش کش کی جس پر مولانا نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کیلیے پہلے جامع حکمت عملی بنائی جائے ، ایجنڈا واضح اور طریقہ کار طے کیا جائے ، مذاکراتی عمل میں سول اور عسکری قیادت کو بھی شامل کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں