دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیرآخری مراحل میں داخل

اسٹیڈیم میں 70 کارپوریٹ باکسز، 4 ڈریسنگ رومز، کلب ہاؤس اور اولمپک سائز کا سوئمنگ پول بھی بنے گا


AFP December 14, 2019
اسٹیڈیم میں 70 کارپوریٹ باکسز، 4 ڈریسنگ رومز، کلب ہاؤس اور اولمپک سائز کا سوئمنگ پول بھی بنے گا فوٹو : فائل

دنیا کا سب سے بڑا کرکٹ اسٹیڈیم تعمیرکے آخری مراحل میں داخل ہوگیا۔

اسے بھارتی شہر احمد آباد میں بنایا جا رہا ہے، اس میں ایک لاکھ 10 ہزار شائقین کی گنجائش ہوگی، اس میدان پر پہلے انٹرنیشنل میچ کا انعقادآئندہ برس مارچ میں متوقع ہے، اس پر تقریباً 100 ملین ڈالرز اخرجات آئے ہیں، اب تک آسٹریلیا کے میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں سب سے زیادہ ایک لاکھ شائقین بیٹھ سکتے ہیں۔

احمد آباد میں ایشیا الیون اور ورلڈ الیون کے درمیان نمائشی میچ منعقد کرنے کا ارادہ ہے، اسٹیڈیم میں 70 کارپوریٹ باکسز، 4 ڈریسنگ رومز، کلب ہاؤس اور اولمپک سائز کا سوئمنگ پول بھی بنے گا، اس کی تعمیر کا آغاز جنوری2017 میں ہوا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں