پاکستان میں اقلیتی آبادی میں تیزی سے کمی کا بھارتی دعویٰ غلط نکلا

مردم شماری1951ء کے مطابق مغربی پاکستان میں اقلیتی آبادی 3.44 فیصد، مشرقی پاکستان میں تناسب 23.2 فیصد تھا


خالد محمود December 15, 2019
سانحہ 1971ء میں 23.2 فیصد اقلیت بنگلہ دیش کی شہری بنی، اس کمی کا الزام پاکستان پر دھرنا بے بنیاد ہے، ترجمان دفتر خارجہ۔ فوٹو:فائل

MANCHESTER:

پاکستان میں اقلیتی آبادی میں تیزی سے کمی کا بھارتی دعویٰ غلط نکلا، تاریخی حقائق اور مردم شماری کے نتائج بھارتی سیاست دانوں کے دعووں کو جھٹلاتے ہیں۔


چند دن قبل بھارتی سیاست دان نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان میں اقلیتی آباد 23 فیصد سے کم ہوکر 3.72 فیصد رہ گئی ہے۔ اس سلسلے میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ تاریخی حقائق اور مردم شماری کے نتائج بھارتی سیاستدانوں کے دعووںکو جھٹلاتے ہیں۔


1951ء کی مردم شماری کے نتائج کے مطابق مغربی پاکستان میں اقلیتی آبادی 3.44 فیصد تھی، اس وقت مشرقی پاکستان میں اقلیتی آبادی کا تناسب 23.2 فیصد تھا۔ مردم شماری نتائج کے مطابق پورے پاکستان میں اقلیتی آبادی کا کل تناسب 14.2 فیصد تھا، مشرقی پاکستان کے بنگلہ دیش بننے سے اقلیتی آبادی کا تناسب تبدیل ہوا۔


1971 ء کے سانحہ کے 23.2 فیصد اقلیتی آبادی مشرقی پاکستان سے بنگلہ دیش کی شہری بنی۔ بنگلہ دیش بننے سے کم ہونیوالی آبادی کا الزام پاکستان پر دھرنا بے بنیاد اور جھوٹ نکلا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستانی جھنڈے میں سفید رنگ بھی اتنا ہی مقدم ہے جتنا سبز ہے۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں