سقوط ڈھاکا کو 48 برس بیت گئے

سقوط ڈھاکا کو آج 48 برس ہوگئے لیکن اس کے باوجود اس کے زخم آج بھی ہرے ہیں


این این آئی December 16, 2019
یوم سقوط ڈھاکا آج منایا جائے گا

KARACHI: پاکستان کا مشرقی بازو جدا ہوئے آج 48 برس ہوگئے ہیں۔

16 دسمبر 1971 ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے کیونکہ اس دن ہمارا مشرقی بازو ٹوٹ کر ہم سے الگ ہوگیا اور بنگلا دیش کے نام سے ایک الگ ملک کی حیثیت سے معرض وجود میں آیا۔

1970 کے عام انتخابات کے بعد ملک کی صورت حال انتہائی مخدوش ہوگئی تھی، مشرقی پاکستان میں کئے گئے فوجی آپریشن نے اسے خانہ جنگی کی شکل دے دی، ایسی صورت حال میں ہمارے ازلی دشمن بھارت نے بھی جلتی آگ میں تیل ڈالا۔

16 دسمبر 1971 کو پاک فوج نے ہتھیار ڈالے اور بھارت نے 90 ہزار لوگوں کو جنگی قیدی بناڈالا، جن میں سول اور فوجی اہلکاروں کے بیوی بچے بھی شامل تھے۔ سقوط ڈھاکا کو آج 48 برس ہوگئے لیکن اس کے باوجود اس کے زخم آج بھی ہرے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں