بلدیاتی الیکشن مسلم لیگ ق انتخابی اتحاد کا فیصلہ نہ کرسکی

تحریک انصاف کے ساتھ جماعت اسلامی سے بھی مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہے۔


Jahangir Minhas November 02, 2013
ہوم ورک مکمل کر رہے ہیں، الیکشن میں کامیابی ہی ہمارا ٹارگٹ ہے،کامل آغا۔ فوٹو: فائل

سابق صدر پرویزمشرف کی تخلیق کردہ جماعت ق لیگ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں انتخابی اتحادکے لیے تحریک انصاف کے ساتھ ساتھ جماعت اسلامی کے ساتھ بھی مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہے۔

ذرائع کے مطابق ق لیگ تاحال یہ فیصلہ نہیں کر سکی کہ وہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں کس سیاسی جماعت کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ ذرائع کے مطابق ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے ساتھ خفیہ ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جبکہ دوسری طرف چند ساتھیوں کو جماعت اسلامی کے ساتھ بلدیاتی انتخابات کے اتحاد کے لیے بھی ٹاسک سونپ رکھا ہے۔



ق لیگ کے سیکریٹری اطلاعات کامل علی آغا نے بتایا کہ ابھی تک یہ فیصلہ نہیں ہو سکا کہ ہماری پارٹی کس سیاسی جماعت کے ساتھ بلدیاتی انتخابات میں جائے گی، انتخابی نشان کے بارے میں بات کرنا بھی قبل از وقت ہے ہم اپنا ہوم ورک مکمل کر رہے ہیں اور الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کرنا ہی ہمارا ٹارگٹ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں