مریم نواز كا نام ای سی ایل سے نكالنے كا معاملہ كابینہ كی ذیلی كمیٹی کا فیصلہ محفوظ

لاہور ہائی كورٹ نے مریم نواز كا نام ای سی ایل سے نكالنے كا معاملہ حكومت كو ریفر كیا تھا


Waqaye Nigar December 19, 2019
لاہور ہائی كورٹ نے مریم نواز كا نام ای سی ایل سے نكالنے كا معاملہ حكومت كو ریفر كیا تھا . فوٹو : فائل

مسلم لیگ (ن) كی نائب صدر مریم نواز كا نام ای سی ایل سے نكالنے سے متعلق كابینہ كی ذیلی كمیٹی برائے ای سی ایل نے فیصلہ محفوظ كرلیا۔

مسلم لیگ (ن) كی نائب صدر مریم نواز كا نام ای سی ایل سے نكالنے كے معاملے پر كابینہ كی ذیلی كمیٹی كا اجلاس وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم كی زیر صدارت ہوا جس میں معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اكبر، سیكریٹری داخلہ اور مریم نواز كے نمائندہ عطا تارڑ شریک ہوئے، نیب حكام بھی كمیٹی میں موجود تھے۔

اجلاس میں مریم نواز كا نام ای سی ایل سے نكالنے كے معاملے پر غور كیا گیا جب کہ مریم نواز كے نمائندے عطا تارڑ نے كمیٹی كے سامنے اپنا موقف پیش كیا۔

ذرائع كے مطابق كمیٹی میں نیب نے مریم نواز كا نام ای سی ایل سے نكالنے كی مخالفت كرتے ہوئے مؤقف اپنایا كہ مریم نواز بیمار نہیں كہ علاج كے لئے بیرون ملک بھیجا جائے، مریم نواز چوہدری شوگر مل كیس میں نیب كو تحقیقات كے لئے مطلوب ہیں۔

اجلاس كے بعد میڈیا سے گفتگو كرتے عطا تارڑ كا كہنا تھا مریم نوازكسی ادارے كو مطلوب نہیں اوركسی عدالتی پیشی سے بھی غیرحاضر نہیں ہوئیں۔

انكا مزید كہنا تھا كمیٹی نے كہا ہے آج عدالتی فیصلہ موصول ہوا ہے، كمیٹی كے مطابق مریم نواز كا نام ای سی ایل سے نكالنے كے لئے فیصلہ آئندہ 6 دن كے اندر كرنا ہے، ہمیں عدالت نے كابینہ كی ذیلی كمیٹی كے پاس بھیجا ہے، عدالت پہلے اس لئے گئے كیوں كہ حكومت كی جانب پہلے ہی معاملے پر كئی بیانات آ گئے تھے، اگر یہ كمیٹی نام نہیں بھی نكالتی تو ای سی ایل سے نام نكلوانے كے لئے عدالتی فورم موجود رہے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں