حکومت کا جسٹس وقار سیٹھ کی ذہنی حالت پر سوالات اٹھانے کا فیصلہ

ریفرنس میں لاش کی حرمت سے متعلق شرعی احکامات کا حوالہ بھی دیا جائے گا، ذرائع


ویب ڈیسک December 20, 2019
ریفرنس میں لاش کی حرمت سے متعلق شرعی احکامات کا حوالہ بھی دیا جائے گا، ذرائع: فوٹو: فائل

ISLAMABAD: وفاقی حکومت نے خصوصی عدالت کے جج جسٹس وقار احمد سیٹھ کے خلاف ریفرنس سے متعلق حکمت عملی مرتب کرلی جس میں جج کی ذہنی حالت سے متعلق سوالات اٹھائے جائیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق آرمی چیف پرویز مشرف کے تفصیلی فیصلے سے متعلق وفاقی حکومت نے خصوصی عدالت کے جج وقار احمد سیٹھ کے خلاف ریفرنس سے متعلق حکمت عملی مرتب کرلی۔

ذرائع کے مطابق وزارت قانون اور وزیراعظم کے معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر ریفرنس تیار کر رہے ہیں جس میں جسٹس وقار سیٹھ کی ذہنی حالت پرسوالات اٹھائے جائیں گے، ان کے خلاف ریفرنس میں غیر انسانی فیصلہ دینے کا الزام لگایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: جسٹس وقار سیٹھ ذہنی ان فٹ ہیں، انہیں کام سے فوری روکا جائے، حکومت


ذرائع کے مطابق ریفرنس میں لاش کی حرمت سے متعلق شرعی احکامات کا حوالہ بھی دیا جائے گا۔ ریفرنس کی تیاری میں اٹارنی جنرل آف پاکستان سے مشاورت کی جائے گی اورریفرنس پر وزیر اعظم کو مکمل بریفنگ کے بعد منظوری کے لیے صدر مملکت کو بھجوایا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں