نیٹو سپلائی کے معاملے پر وفاقی حکومت بڑے امتحان سے دوچار

سپلائی بندکرنے کے فیصلہ کی حمایت کی صورت میں مرکزی حکومت امریکا اور نیٹو کے شدید دباؤ کا شکار ہوگی۔


Shahid Hameed November 03, 2013
سپلائی بندکرنے کے فیصلہ کی حمایت کی صورت میں مرکزی حکومت امریکا اور نیٹو کے شدید دباؤ کا شکار ہوگی۔ فوٹو : فائل

خیبرپختونخوا حکومت نے نیٹو سپلائی کی بندش کا فیصلہ کرتے ہوئے مرکزی حکومت کو بڑے امتحان سے دوچار کر دیا ہے۔

مرکزی حکومت اگر تحریک انصاف اور خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے نیٹوسپلائی بندکرنے کے فیصلہ کی مخالفت کرتی ہے تواسے اندرون ملک نہ صرف تحریک انصاف بلکہ جماعت اسلامی اور جمیعت علماء اسلام (ف) سمیت تمام مذہبی جماعتوں اور گروپوں کی شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔



جبکہ سپلائی بندکرنے کے فیصلہ کی حمایت کی صورت میں مرکزی حکومت امریکا اور نیٹو کے شدید دبائو کا شکار ہوگی۔ نیٹوسپلائی کے معاملہ پر پیدا ہونیوالی اس صورتحال نے مرکزی حکومت کو بڑے امتحان سے دوچارکر دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں