گھارو ہندوؤں کے مذہبی تہوار دیوالی پر رنگا رنگ تقاریب شہر بھر میں چراغاں

مذہبی ڈرامے اور ٹیبلو پیش کیے گئے، مندروں میں ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں، آتش بازی کا مظاہرہ


Express News Desk November 04, 2013
حیدرآباد:ہندو برادری کے مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر ایک مندر میں پوجا پاٹ کی جارہی ہے، فوٹو: آئی این پی

ہندوئوں کے مذہبی تہوار دیوالی کے موقعے پر گھارو میں جشن کا سماں، گھروں اور مندروں میں چراغاں، پوچا پاٹ کی تقریبات میں ملکی سلامتی و خوشحالی کے لیے خصوصی پراتھنائیں، مٹھائیاں تقسیم، پٹاخے پھوڑ کر جشن منایا گیا، دیوالی کی شب رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد۔

تفصیلات کے مطابق ہندو دھرم کے سب سے بڑے تہوار دیوالی کے موقع پر گھارو میں زبردست چراغاں کیا گیا، مندروں اور گھروں میں دیے روشن کرکے پوجا پاٹ کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملکی سلامتی، خوشحالی و امن و امان کی بحالی کے لیے خصوصی پراتھنائیں کی گئیں۔



ہندو برادری نے نئے کپڑے پہن کر مٹھائیاںتقسیم کیں جبکہ نوجوانوں اور بچوں نے پٹاخے پھوڑ کر دیوالی کا جشن منایا جبکہ دیوالی کی شب رنگا رنگ تقریبات کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں مذہبی ڈرامے اور ٹیبلوز پیش کیے گئے۔ حیدرآباد کی ہندو برادری نے بھی اپنا مذہبی تہوار دیوالی جوش و خروش کے ساتھ منایا اور خصوصی پوجا پاٹ کی۔ دیوالی کے موقع پر ہندو مرد و خواتین اور بچوں نے نئے کپڑے زیب تن کیے اور گھروں میں دیے جلائے، جب کہ گھروں کے اندر ہی خاص لکشمی دیوی کی خصوصی پوجا پاٹ بھی کی، جس کے دوران دھن دولت میں اضافے کے لیے خصوصی دعائیں کیں اور پوجا کے بعد ایک دوسرے کو پرساد کھلایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔