جے یوآئی کا چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کیلیے نئے نام پرغور

مولانا شیرانی 15 نومبر کو ریٹائر ہونگے، جے یوآئی عہدہ اپنے پاس رکھنا چاہتی ہے، ذرائع


Jahangir Minhas November 04, 2013
مولانا شیرانی 15 نومبر کو ریٹائر ہونگے، جے یوآئی عہدہ اپنے پاس رکھنا چاہتی ہے، ذرائع۔ فوٹو: فائل

اسلامی نظریاتی کونسل کی چیئرمین شپ کے لیے جمعیت علمائے اسلام نے نئے نام پر مشاورت شروع کر دی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ موجودہ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مولانا محمد شیرانی رواں ماہ 15 نومبر کو اپنے عہدے کی میعاد ختم ہونے پر ریٹائر ہوجائیں گے۔



ذرائع کے مطابق جے یو آئی اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین کا عہدہ اپنے پاس رکھناچاہتی ہے اور اس حوالے سے اعلیٰ قیادت نے مشاورت کا عمل شروع کر دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں