الیکشن کمیشن کے پنجاب میں کی گئی حد بندیوں پر اعتراضات

کئی اضلاع میں حدبندیوں کی جگہ حلقہ بندیاں، اعتراضات صوبائی حکومت کو دیے جائینگے


ثاقب ورک December 24, 2019
15روز میں درستی کرنا ہو گی، قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ فوٹو:فائل

لاہور: الیکشن کمیشن نے پنجاب میں کی گئی حد بندیوں پر اعتراضات لگا دیے۔

پنجاب حکومت نے کئی اضلاع میں حدبندیوں کی جگہ حلقہ بندیاں کردیں، پنجاب کی بلدیاتی حد بندیوں پر اعتراضات پنجاب حکومت کے حوالے کیے جائیں گے، الیکشن کمیشن پنجاب حکومت کو حد بندیوں کو درست کرنے کیلیے15دن کا وقت دے گا، حدبندیاں درست ہونے کے فوری بعد بلدیاتی حلقہ بندیوں پر کام شروع کیا جائے گا۔

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لیے حلقہ بندیوں پر الیکشن کمیشن میں اہم مشاورتی اجلاس قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں ہوا،ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے پنجاب میں کی گئی حد بندیوں پر اعتراضات لگا دیے، اعتراض میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے کئی اضلاع میں حدبندیوں کی جگہ حلقہ بندیاں کردیں۔

اجلاس میں کہا گیا پنجاب حکومت نے الیکشن کمیشن کے اختیارت میں مداخلت کی، حدبندیوں پر اعتراضات سے متعلق صوبائی الیکشن کمشنر کی سربراہی میں اجلاس آج بھی ہو گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں