ہراسانی معاملہ میشا شفیع نے بے گناہی کے ثبوت ایف آئی اے کو دے دیے

میشا شفیع نےعلی ظفر کی شکایت پر اپنا تحریری جواب بھی ایف آئی اے کو جمع کروا دیا


طالب فریدی December 24, 2019
ایف ائی اے سائبر کرائم سرکل نے علی ظفر کیس میں متعدد فنکاروں اور این جی اوز کی خواتین کو طلب کیا تھا۔ فوٹوفائل

علی ظفر کی جانب سے ہراسانی معاملے پر ایف آئی اے کو دی گئی درخواست پر میشا شفیع نے شواہد جمع کرادیئے ہیں۔

معروف گلوکار اور فلم اسٹار علی ظفر اور گلوکارہ میشا شفیع کے درمیان جنسی ہراسانی کے کیس کا معاملے میں ایف آئی اے کی جانب سے گلوکارہ کو طلب کئے جانے کے بعد میشا شفیع نے اپنا بیان ایف آئی اے کو جمع کروا دیا تاہم پیشی کے دوران میشا شفیع نے اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لیے کچھ شواہد بھی جمع کروائے ہیں۔

واضح رہے کہ گلوکار علی ظفر نے سوشل میڈیا پر اپنے خلاف چلنے والی مہم پر ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کو درخواست جمع کروائی تھی کہ مہم جوئی کی وجہ سے اُن کی شہرت کو بہت نقصان پہنچا ہے جبکہ ان کی آنے والی فلموں پر بھی بہت اثر پڑا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: علی ظفر ہراسانی کیس؛ ایف آئی اے نے میشا شفیع کو طلب کرلیا

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے علی ظفر کیس میں متعدد فنکاروں اور این جی اوز کی خواتین کو طلب کیا تھا ان میں سے اکثر نے اپنے بیانات قلم بند کرادیے جبکہ کچھ پیش بھی ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں