بھارتی پولیس کی مسلمانوں کو پاکستان بھیجنے کی دھمکی

پاکستان چلے جاؤ نہیں تو سیکنڈوں میں تمہارا مستقبل تاریک ہوجائے گا، بھارتی پولیس افسر


ویب ڈیسک December 28, 2019
پاکستان چلے جاؤ نہیں تو سیکنڈوں میں تمہارا مستقبل تاریک ہوجائے گا، بھارتی پولیس افسر فوٹو:اسکرین گریب

QUETTA: بھارتی پولیس نے مسلمانوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے انہیں پاکستان جانے کی دھمکیاں دینا شروع کردیں۔

اترپردیش کے پولیس افسر ایس پی اکھلیش نارائن سنگھ کی ویڈیو سامنے آئی جس میں وہ متنازع شہریت قانون کے خلاف احتجاج سے سختی سے نمٹنے کا کہتے ہوئے مسلمانوں کو پاکستان جانے کی دھمکی دے رہا ہے۔

بھارتی پولیس افسر کی موبائل فون سے بنائی گئی ویڈیووائرل ہوگئی جس میں وہ کہہ رہا ہےکہ بھارت میں نہیں رہنا چاہتے تو پاکستان چلے جاؤ اور تم لوگوں کو متنازع قانون کے خلاف احتجاج کی قیمت چکانا ہوگی۔

بھارتی پولیس افسر نے مظاہرین کو مغلظات بکتے ہوئے کہا کہ انڈیا کا کھاتے ہو اور تعریف کسی اور کی کرتے ہو، پاکستان چلے جاؤ نہیں تو سیکنڈوں میں تمہارا مستقبل تاریک ہوجائے گا۔

https://twitter.com/i/status/1210812092539785217

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں